آج کے اس پرفتن دور میں جہاں ہر طرف لادینیت عروج پر ہے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کیلئے دشمن کئی حربے استعمال کر رہا ہے تو ایسے وقت میں “گیلا نیہ حبیب الاسلام ” جیسے ادارے کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ جہاں دینی و دنیاوی تعلیم دونوں میسر ہوں
اس وقت بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مدارس میں پڑھنے آتے ہیں اور بہت لوگ ایسے ہیں جو سکول و کالج کے نظر ہوجاتے ہیں جو قرآن وحدیث اور شریعت سے دور ہوجاتے ہیں، “گیلانیہ حبیب الاسلام” کا مقصد دونوں تعلیم کو عام کرنا ہے۔ وہ لوگ جو دینی و دنیاوی تعلیم دونوں سے دور ہیں انہیں ہر طرح کی تعلیم مہیا کرنا اور وہ لوگ جو مدارس میں پڑھتے ہیں تو سکول کی طرف توجہ نہیں دیتے ہمارا مقصد انہیں سکول کی مروجہ تعلیم کمپیوٹر ٹیکنالوجی وغیرہ کی اہمیت کا بتا کر انہیں اس طرف راغب کرنا ہے اور دوسری طرف وہ نوجوان نسل جو سکول و کالج کی نظر ہوجاتے ہیں قرآن حدیث و فقہ جیسے عظیم علوم جو ہر موڑ پر انسان کی ضرورت ہوتے ہیں وہ ان سے دوری اختیار کرتے ہیں ہمارا مقصد ان نوجوانوں کو دین کی طرف لا کر دنیا و آخرت دونوں سنوارنا ہے جہاں اصلاحِِ عقائد ، اصلاحِِ اعمال اور دین دشمن قوتوں سے دوری کرانا اس عظیم ادارے کا مقصد ہے۔ بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے کے ہر گلی کوچے میں “گیلانیہ” جیسے ادارے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کے مستقبل کو سنوارا جا سکے اور لوگ دین و دنیا پڑھ کے اپنی اور اپنے نسلوں کی دنیا خوبصورت اور آخرت میں جنت بنا لیں۔ ان شاء اللہ عزوجل