گیلانیہ سکول للبنین /للبنات

 

 

اس وقت طلبہ و طالبات عجیب افتراق و انتشار کا شکار ہیں، کچھ محض دنیاوی تعلیم میں مگن ہوکر دینی تعلیمی سے ناآشنا ہیں جسکا انجام یہ نکلتا ہے کہ وہ غیراسلامی تہذیب و نظریات سے متاثر ہوکر تباہی کے عمیق گھڑے میں گر جاتے ہیں اور معاشرتی تباہی کا باعث بنتے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ طلبہ و طالبات محض روایتی اسلامی علوم تو حاصل کرتے ہیں مگر جدید علوم و فنون سے عاری ہوتے ہیں اور انہیں جدید معاشرے میں ایڈجسٹ ہونے گھل مل جانے علم و شعور دینے میں کافی دشواری کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، اکابرین نے اسکا بہترین حل دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج نکال کر دیا ہے اور اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فضل و کرم سے اولیاء و اکابرین کی فیضان سے جامعہ گیلانیہ میں عصری جدید تعلیم علوم و فنون پڑھائے جاتے ہیں، سائنس فزکس طبعیات فلکیات توقیت انگریزی عربی لینگوئیج میتھ بیالوجی خطاطی اور انکے ساتھ ساتھ دینی علوم پڑھانے کا اہتمام کیا گیا ہے جوکہ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک مثالی اقدام ہے،ہمارا تعلیمی نصاب بلوچستان بورڈ سے رجسٹرڈ ہے اور باقاعدگی سے انکے امتحانات بھی دلوائے جاتے ہیں