بنیادی علوم کے ساتھ ساتھ حدیث پاک کے فھم و علوم اور فقہ کا علم و تجربہ کے بغیر معاشرہ ادھورہ ہے، الحمد للہ عزوجل جامعہ گیلانیہ میں قبلہ شیخ الحدیث مفتی عبدالرازق صاحب قبلہ شیخ الحدیث مفتی مختار احمد حبیبی صاحب و دیگر شیوخ و اساتذہ کرام کی نگرانی میں تخصص فی الفقہ یعنی مفتی کورس کرانے اور فتوی لکھنے کی باقاعدہ مشق کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور احادیث مبارکہ کی اہمیت و فضیلت کے پیشِ نظر تخصص فی الحدیث کرانا بھی ہماری خدمات میں شامل ہے جس میں احادیث مبارکہ کی تحقیق تخریج تحکیم و علل اسماء رجال وغیرہ پر سیر حاصل گفتگو کا اہتمام کیا جاتا ہے نیز صرف نحو بلاغت فلسفہ تفسیر اصول فقہ وغیرہ دیگر علوم میں مہارت کے طلبگاروں کی علمی پیاس بجھانے کے لیے یہ سہولت بھی جامعہ گیلانیہ فراہم کرتا ہے کہ آپ کسی بھی من پسند علم میں تخصص کر سکتے ہیں