گیلانیہ قران کورس

 

 

 

 

سلامی تعلیم ، جدید عصری تعلیم اور شعور و تربیت دے کر لوگوں کو معاشرے کو دین و دنیا کی فلاح و نجات پانے کا ذرائع دینا ہمارے منشور و ترجیحات میں سے ہے، اسی سلسلے کی دیگر مختلف کڑیاں کورسز وغیرہ ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے جس پر وقتا فوقتا حسب حال کام جاری ہے
لیکن
جامعہ گیلانیہ للبنین میں پچھلے تین سال سے چالیس روزہ قرآن کورس جاری و ساری ہے، یہ کورس ایسے وقت میں شروع کیا جاتا ہے جب اسکول کالجز میں چھٹیاں ہوچکی ہوتی ہیں ان چھٹیوں سے والدین سرپرست طلباء اور ہم بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چالیس روزہ قرآن مجید کورس اور کلمے وضو غسل نماز روزہ وغیرہ بنیادی اہم اسلامی تعلیمات سکھانے کا کورس شروع کر دیتے ہیں جسے الحمد للہ تعالیٰ خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے اور لوگ بہت مستفید بھی ہو رہے ہیں، یہی کورس یہی تعلیم جامعہ گیلانیہ للبنات میں بھی اس سال شروع کیا جا رہا ہے، آپ بھی جلد از جلد داخلہ لیجیے اور اپنے ماتحتوں بچوں بچیوں کو داخلہ دلوائیے، دارین کی سعادتیں پائیے